41

لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقررکردیا

لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
گلوبل سپر لیگ کا آغاز گیانا میں 26 نومبر سے ہو گا اور ڈیرن گوف 23 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ڈیرن گوف کی تقرری پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا ہےکہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کا ہیڈ کوچ کے طور پر تقرر کرکے خوش ہیں، ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں