504

لاہور میں پولیس پارٹی پر حملہ ہوگیا، اہلکاروں پر بدترین تشدد

لاہور: پنجاب میں پولیس پارٹی پر حملے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، لاہور کے علاقے کینٹ بھٹہ کوہاڑ میں اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ تھانہ جنوبی کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈیرہ جمیل پر چھاپہ بھی مارا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈیرے پر موجود مسلح افراد نے پولیس کو ہی یرغمال بنا لیا، مسلح افراد اہلکاروں کو موبائل وین سمیت ڈیرے میں لے گئے، مسلح افراد نے ڈیرے کا دروازہ بند کرکے اہلکاروں پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پرامن ملک قرار، امریکا نے بھی نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی

ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد نے پولیس موبائل وین بھی توڑ دی، پولیس کو مطلوب ملزم یاسین پٹھان اور عاقب کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، مسلح افراد کے ساتھ جھگڑے میں مطلوب دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈیرہ مالک جمیل عرف جیلا سمیت 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ اے ایس آئی اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز پنجاب میں سندھ پولیس پارٹی پر حملہ ہوا تھا۔ پولیس اہلکار اہم ملزم کی گرفتاری کے لیے پنجاب گئے تھے۔ تاہم یہ معاملہ بھی زیر تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں