261

لاہور یں نان اور روٹی کی پرانی قیمت برقرار

لاہور (ملیحہ الہیٰ) لاہور شہر اور گردنواح میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہو سکی۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے واضع احکمات کے باوجود نان بائیوں نے یہ کہہ کر قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن مسترد کردیا کہ پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ان کا کاروبار خسارے میں جا چکا ہے جبکہ جو کاریگر پہلے 15000 روپے میں مل جاتا تھا اب 40000 روپے میں بھی کام کرنے کو تیار نہیں۔ ایک تندور کے مالک مرزا عامر نے کہا کہ مریم نواز 5 منٹ ہمارے تندور کی آگ کے سامنے کھڑی ہوں تو انہیں لگ پتہ جائے گا کہ حلال رزق کیسے کمایا جاتا ہے۔ ایک اور نان فروش واصف علی نے سروے کے دوران کہا کہ حکومت بجلی اور گیس کی تین سال پرانی والی قیمتیں بحال کردے ہم روٹی 12 اور نان 15 روپے میں بھی فروخت کرنے کو تیار ہیں۔ سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ شہر میں تندوروں پر سپلائی ہونے والے آٹے کے ٹھیکیداروں نے آٹے میں ملاوٹ کر کے اسے مزید مضرِ صحت بنانا شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف نان اور روٹی کے وزن اور آٹے کے معیار کو چیک کرنے والے حکومتی اہلکاروں نے بھی اپنی “آنکھیں” بند رکھنے کا ریٹ بڑھا دیا ہے۔ اندرون شہر کے متعدد افراد نے روٹی کے وزن میں کمی اور آٹے کے غیر معیاری ہونے کی شکایات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں