23

لہسن کو نہارمنہ کھانا کتنا مفید؟ حیران کُن حقائق

لہسن کا استعمال ہمارے پکوانوں کی تیاری میں لازم و ملزوم ہے، ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہونے والی اس نعمت کو سبزی مسالا اور اچار کے طور پر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ہمارے جسم کے لیے کافی فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ(وٹامن B9)، نیاسین(وٹامن B3) اور تھامین(وٹامن B1 مونو) بھی اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی 2 کلیاں کچل کر خالی پیٹ کھانا سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
لہسن قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، لہسن میں زنک کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ آنکھ اور کان کے انفیکشن میں کافی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں