380

مایا علی کا قرنطینہ میں نیا اوردلچسپ کام

کراچی: اداکارہ مایا علی نے اب قرنطینہ کے دوران ایک اورنیا کام ڈھونڈ لیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث مایا علی کبھی اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرتی نظر آئیں تو کبھی وہ راشن تقسیم کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اداکارہ نے اس دوران بیکنگ بھی کی تاہم اب اداکارہ نے قرنطینہ میں کچھ اوردلچسپ ڈھونڈ لیا ہے۔

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ (رنگ و روشنی) کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا۔
اداکارہ نے لکھا کہ قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں