186

محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے ساہیوال پولیس نے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کرلیا

ساہیوال ( ڈیلی میڈیا بیورو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے ساہیوال پولیس نے فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کرلیا
یکم محرم الحرام سے 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 807مجالس کے پروگرام منعقد ہونا ہیں جن میں Aکیٹگری کے 128پروگرام ،Bکیٹگری کے 340پروگرام،Cکیٹگری کے 339 پروگرام منعقد ہو ں گے جبکہ عزاداری جلوس کے 211پروگرام جن میں A کیٹگری کے 31 پروگرام ،B کیٹگری کے92پروگرام اور C کیٹگری کے 88 پروگرام شامل ہیں،فل پروف سکیورٹی کےلئے 1297سے زائد پولیس افسران و ملازمان کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے جن میں 05ڈی ایس پیز ،21انسپکٹر/ ایس ایچ اوز،86سب انسپکٹر،127اے ایس آئی ،96ہیڈ کانسٹیبل اور 890کانسٹیبل شامل ہیں ،اس کے علاوہ71 لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ،ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی 15 ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی مختلف مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ،شہر میں ٹریفک کے بہاﺅ کےلئے ٹریفک پولیس کا عملہ بھی اپنے فرائض سر انجام دے گا ،اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کےلئے پولیس لائن میں ریزرو نفری بھی موجود رہے گی ، حساس مجالس اورجلو س روٹس پر CCTVکیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں،پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول وین کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی ، ضابطہ اخلاق کا نفاذ سختی کے ساتھ کیا جائے گا ،مجالس و جلوس میں داخل ہونے والوں کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ جامعہ تلاشی لی جائے گی اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی ،مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کےلئے علماءکرام و ذاکرین حضرات کونفرت انگیز بیانات سے روکا جائے گاجبکہ امن کمیٹی کو فعال رکھا جائے گا،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی،قابل اعتراض وال چاکنگ ،بینرز اور پوسٹرز ،اسلحہ کی نمائش اور لاﺅڈ سپیکر پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی ہنگامی صورت حال یا مشکوک سر گرمی کی صور ت میں ہیلپ لائن 15یا دفتر پولیس میں قائم کنٹرول روم نمبر 040-9200164پر اطلاع دی جاسکتی ہے

(ترجمان ساہیوال پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں