اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ کرپا کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس سب انسپکٹر حیدر علی شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہید کے خاندان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے جو بطریق احسن ادا کریں گے۔
19