اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اسکول، یونیورسٹیاں، نجی تعلیمی ادارے اور مدارس بند رہیں گے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
In a meeting of the National Security Committee presided over PM Imran Khan, it has been decided to close all educational institutions in the country till April 5. This includes all schools and universities, public and private, vocational institutions and madaris.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 13, 2020
واضح رہے کہ کورونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوا جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سول اور ملٹری قیادت شریک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کر لیا گیا اور اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی تفصیلات کچھ دیر بعد جاری کی جائیں گی.