ریاض : سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت کم تھی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینۃ المنورہ کے شمال مغربی علاقے آج صبح زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.18 ریکارڈ کی گئی۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آج صبح 11 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔
رصد المركز الوطني للزلازل والبراكين #بهيئة_المساحة_الجيولوجية_السعودية شمال غرب المدينة المنورة هزة أرضية ضعيفة جدًا على مقياس ريختر بلغت قوتها ١٨ , ٢ ، وعمق ٤ , ٥ كم في تمام الساعة ٣٥ : ١١ pic.twitter.com/aOnjIqa3ZN
— هيئة المساحة الجيولوجية السعودية (@SgsOrgSa) February 17, 2020
زلزلہ آتے ہی سعودی عرب کے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں 5.4 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کیے گئے۔
طارق ابا الخیل کے مطاق زلزلہ 5.4 کلومیٹر زیر زمین تھا جس کے باعث اس کی شدت میں کمی تھی۔
زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ رواں برس 23 جنوری کی رات بھی خلیجی ریاست سعودی عرب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔