لاہور (محمد ریاض شیرازی) وزیر اعلی پنجاب اور امارات کے صدر کی AI Generated تصویر بنانے اور فیس بک پر پوسٹ کرنے والے بلال ملک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات نمبر 50/2025 مورخہ 07-01-2025 کے نتیجے میں، ایف آئی آر نمبر 06/2025 سی سی آر سی لاہور میں سیکشن 20، 21، 24 پی ای سی اے 2016 کے تحت درج کی گئی ہے۔ ملزم بلال حسین نے غیر ملکی معززین اور پاکستانی حکومتی شخصیات کے خلاف اے آئی جنریٹڈ توہین آمیز مواد فیس بک پر شیئر کیا۔ ذرائع کے مطابق بلال حسین کا فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے-
