418

مفخر عدیل نے شہباز تتلا کا قتل کیسے کیا؟ مزید انکشافات

لاہور: پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے گھریلو ملازم عرفان کو بھی زیر حراست لے لیا ہے، عرفان اور مفخر عدیل کے دوست اسد بھٹی سے الگ لگ مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

 12 روز قبل لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے لا پتا ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں، شہباز تتلا اور مفخر عدیل کے تیسرے ساتھی اسد بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ شہباز تتلا کو مفخر عدیل نے 7 فروری کو شراب میں گولیاں ملا کر دیں اور نیم بے ہوش شہباز تتلا کا تکیے کی مدد سے سانس بند کیا۔

اسد بھٹی نے بیان دیا کہ 8 فروری کو مفخرعدیل کی جیپ فیروزپور روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھی گئی، تیزاب کے بڑے ڈرم سے مواد 2 چھوٹے ڈرموں میں ڈال کر جیپ میں رکھا گیا، اور دونوں ڈرم روہی نالے میں بہائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی کے بتائے گئے وقت کی سیف سٹی کیمروں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرکولیس جہاز کو پورٹ سے ہٹانے کوشش ناکام ، انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ برقرار

دوسری طرف انویسٹی گیشن ٹیم کی 2 دن سے فیروزپور روڈ نالہ پر شواہد کی تلاش جاری ہے، مفخرعدیل نے مبینہ طور پر کنکر پلی پر ڈرم خالی کیے، پولیس نے گزشتہ روز فرضی نمونہ جات نالے میں بہا کر دیکھے، فرضی نمونے بہانے سے اندازہ لگایا گیا کہ مبینہ لاش کی باقیات کہاں تک جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل پولیس نے مفخر عدیل کی دوسری بیوی کے قریبی ملازم عرفان کی گرفتاری کے لیے لاہور کی وفاقی کالونی کے گھر میں چھاپا مارا تھا، تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی تھی، ذرایع کا کہنا تھا کہ مفخر عدیل کی بلوچستان میں موجودگی کی اطلاع پر ٹیمیں وہاں روانہ کر دی گئی ہیں، معلوم ہوا کہ مفخر عدیل چولستان میں شکار اور جیپ ریس کے لیے جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں