کولالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نےعہدےسےاستعفی دے دیا،غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے مہاتیرمحمد کی پارٹی نئی حکومت بنانےکی منصوبہ بندی کررہی ہے، استعفیٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیرمحمد مستعفی ہوگئے، مہاتیرمحمد کی جانب سےجاری کیےگئے بیان میں کہا گیا کہ اپنا استعفیٰ بادشاہ کو بھجوا دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مہاتیرمحمد کی پارٹی نئی حکومت بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیرمحمد کا استعفیٰ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔نئی حکومت میں انور ابراہیم کوشامل نہیں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس ایران سے افغانستان پہنچ گیا، 3 مریضوں میں وائرس کی تصدیق
یاد رہے مہاتیرمحمد کی پارٹی نے ملک میں جاری سیاسی اتار چڑھاؤ کے باعث حکمران جماعت سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔
خیال رہے مہاتیرمحمد نے دوہزاراٹھارہ میں اپنےحریف انورابراہیم کے ساتھ مل کرحکومت بنائی تھی ، مہاتیر محمد اور انور ابراہیم میں مختلف سیاسی امور پر اختلافات رہے ہیں، جس کے بعد مہاتیرمحمد کی پارٹی کی جانب سے نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر بنائے جانے کی امید کی جارہی ہے۔
94 سالہ مہاتیرمحمد اور 72 سالہ انور ابراہیم ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا وہ کسی بھی وقت اپنا اقتدار منتقل کرنے کو ذہنی طور پر تیار ہیں البتہ وہ اپنا باقاعدہ استعفیٰ نومبر کے بعد ہی دیں گے۔
ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فیصلہ عوامی انصاف پارٹی کے چیئرمین انور ابرہیم سے مشاورت کے بعد کیا، عہدہ ترک کرنے کا خیال بہت پہلے سے میرے دماغ میں ہے تاکہ سیاسی جماعتیں آگے آئیں اور ملک کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘۔