ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم 2 تا 4 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ وزرا،نائب وزرا اور سینئرز حکام کا وفد بھی ہوگا، وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائیشیا کے درمیان تاریخ، ثقافت اور عقیدے میں جڑے مضبوط دو طرفہ تعلقات ہیں، دورہ پاک ملائیشیا تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
25