وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
ملک بھر میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
یوم دفاع کے موقع پرقوم کےمحسنوں کو یاد کیا گیا، ریلیاں نکالی گئيں، شہدا کے مزاروں پر حاضریاں بھی دی گئيں اور ملکی یکجہتی کے پیغامات جاری کیے گئے۔
46