494

مودی کے ساتھ پریس کانفرنس، ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان کی تعریف

دہلی : امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت میں ایک بار پھر دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ راشٹر پتی بھون پہنچے تو بھارتی صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کےساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کی کوششوں کا پھر اعتراف کیا۔

پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کردہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں