لاہور ( عثمان بن احمد ) کراچی کے ممتاز شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار، فعال سیاسی و سماجی شخصیت ندیم مرزا کو PWA مرکز پاکستان کی طرف سے PWA کراچی یونٹ کا سیکثریری مقرر کر دیا گیا ہے ۔۔۔ PWA کراچی کے صدر ڈاکٹر ارشد جاوید رضوی ہیں ۔۔۔ PWA مرکز پاکستان کی طرف سے ندیم مرزا کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد PWA کراچی یونٹ کے دیگر عہدیداروں کا چناٶ کریں تاکہ PWA مرکز پاکستان آفیشیلی انجمن ترقی پسند مصنفین PWA کراچی یونٹ کی مکمل تنظیم کا اعلان کرے اور PWA کراچی باقاعدہ طور سے اپنی تنظیمی سرگرمیوں اور اجلاسوں کا آغاز کریے ۔
یاد رہے کہ PWA کراچی یونٹ کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا اعلامیہ کے مطابق سابقہ مجلس عاملہ کے ممران کی رکینت برقرار رہے گی اور 2018 سے لے کر اب تک کے تمام سابقہ عہدیداروں کو بھی PWA کراچی کی مجلس عاملہ کا رکن بنا دیا گیا ہے ۔ PWA پاکستان کی طرف سے ندیم مرزا کو سیکٹریری کراچی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور ہم امید کرتے ہیں وہ کہ وہ PWA کراچی یونٹ کو بھرہور طریقے منظم اور فعال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔
منجانب : کامریڈ تنویر احمد خان(مرکزی صدر PWA پاکستان)، جاوید آفتاب (مرکزی سیکٹریری PWA پاکستان) 0301 4320137، سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (CEC) PWA مرکز پاکستان ۔
188