ہنی سنگھ ایک بار پھر میوزک کی دنیا میں واپس آگئے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔
نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اب نا صرف ہنی سنگھ کھل کر اس معاملے پر بات کرتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو بھی اس سے دور رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہنی سنگھ کا کہنا تھاکہ شہرت ملنے کے بعد بھٹک گیا تھا اور چرس پینا شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نشے کی لت پر لگانے میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جو سوسائٹی میں اپنا اثر رکھتے ہیں، وہ مجھے کہتے تھے کہ بڑا پنجابی ہے شراب پیتا ہے یہ کرکے دکھا، میں نے پھر نشہ شروع کردیا اور لت لگ گئے، معلوم ہی نہیں ہوتا تھا کیا بول رہا کیا کر رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نشے کی اس قدر لت پڑ گئی تھی کہ نشہ بنانے کیلئے ایک لڑکا رکھا ہوا تھا جو مجھے ہر وقت نشہ بنا کر دیتا تھا۔
خیال رہے کہ 2022 میں ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔
21