36

نشے کی حالت میں امریکی خاتون کی ڈرائیونگ، 9 سالہ بیٹے کی جان لے لی

32 سالہ خاتون کیری بیڈرک نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کررہی تھیں، انہیں پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش بھی تاہم خاتون نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی رفتار تیز کردی جس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اپنی گاڑی سے چار گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس سے ان کے بیٹے ایلی ہنریس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق کیری پر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں معطل شدہ لائسنس اور منشیات کے زیرِ اثر 16 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ گاڑی چلانے اور نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔

حادثے کے وقت کیری نے مخالف سمت میں گاڑی چلاتے ہوئے دیگر گاڑیوں ٹکر ماری تھی، گاڑیوں کے درمیان تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کا انجن بھی حادثے کی جگہ سے دور جنگل میں جا گرا تھا، جبکہ گاڑی میں موجود اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں