لاہور: حکومتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے خصوصی کمیٹی کا تیسرا اجلاس وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی وزیرصحت پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے شرکت کی۔
وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے موصول شدہ تازہ رپورٹس کو میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ کو 3 روز میں رپورٹس دیکھ کر سفارشات پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششیں پھر ناکام
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں عطاتارڑ اور ڈاکٹرعدنان اسکائپ پر تھے، دونوں کےمؤقف سن لیے تازہ رپورٹس ملی ہیں، رپورٹس کو دوبارہ میڈیکل بورڈ کو بھجوا رہے ہیں، رپورٹس پر نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بھیجاگیاخط مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کو نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔