Mian Shehbaz Sharif 339

نیب کی اثاثہ جات کیس میں 2 گھنٹے پوچھ گچھ، شہباز شریف تسلی بخش جواب نہ دے سکے

لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف سے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی تاہم وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے روبرو پیش ہوئے۔ شہبازشریف نے نیب آفس میں 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا، اس دوران انہوں نیب ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے انہیں 2 جون کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثاجات کیس میں پہلے بھی 2 مرتبہ طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ جس پر قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ان کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں