207

نیویارک میں ایک سڑک کا نام علامہ اقبال کے نام سے منسوب ،APAGکا کارنامہ

علامہ اقبال کے نام پرنیویارک میں سٹریٹ کے قیام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ“ (APAG) کے علی رشید اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا

لاہور (عثمان بن احمدسے ) کوینز،نیویارک کے علاقے رچمنڈ ہلز میں ایک سڑک کا نام مفکر پاکستان، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے ۔ نیویارک کے علاقے 109 سٹریٹ کے کارنر اور 101 ایونیو کا نام تبدیل کرکے ”علامہ اقبال ایونیو “ رکھ دیا جائیگا۔ اس سلسلے میں نیویارک سٹی حکام اور کونسل کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ نیویارک میں علامہ اقبال کے نام پر سٹریٹ کے قیام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ“ (APAG) کے علی رشید اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔رچمنڈ ہلز ، کوینز میں سٹریٹ کے نام کو علامہ اقبال کے نام پر منسوب کرنے کی خصوصی اور پر وقارتقریب چھ اگست کو منعقد ہو گی ۔تقریب سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر منتخب امریکی عہدیدار اور معززین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ”امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ“کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تمام اہم و نمائندہ شخصیات اور ارکان کو تقریب میںشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
افتتاحی تقریب میں منتخب عہدیدار اور معززین شرکت کریں گے ۔پاکستانی امریکن نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) نے مختصر عرصے میں مین سٹریم امریکی نظام میں کمیونٹی کو متعارف کروانے اور پاکستان کی بہتر ساکھ کے لئے جو کارنامے انجام دیئے ہیں۔
علی رشید کی قیادت میں APAG کی پر عزم اور حوصلہ مند ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے لئے کافی کام کئے ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ علی رشید نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے اپنے قومی شاعر کی حیثیت امریکہ میں بھی منوالی ہے اور 6 اگست کو کوئنز کی ایک سڑک قیام پاکستان کے چند اہم معماروں میں سے ایک مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے منسوب کی جارہی ہے اسکے لئے پوری کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں