147

نیویارک میں چوہدری مختار کا انتقال، پاکستانی کمیونٹی کا اظہار تعزیت

کمیونٹی کا جاوید چوہدری ، ظفر چوہدری ، بیٹوں چوہدری ندیم، چوہدری نعیم اور چوہدری وسیم سے چوہدری مختار احمد کی وفات پراظہار تعزیت

نیویارک (ڈیلی میڈیا) نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مقامی سماجی شخصیات جاوید چوہدری اور ظفرچوہدری ( کنگن جیولرز ) کے ماموں چوہدری مختار احمد میں انتقال کر گئے ہیں ۔ چوہدری مختار احمد مرحوم ، لانگ آئی لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی کے مقامی ارکان چوہدری ندیم، چوہدری نعیم اور چوہدری وسیم کے والد بھی تھے۔چوہدری مختار احمد مرحوم عید والے دن علیل ہوئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جہاں وہ گذشتہ چند ہفتوں سے زیر علاج تھے ۔ منگل کو چوہدری مختار احمد مرحوم اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ چوہدری مختار احمد مرحوم کو دین سے گہرا لگاو¿ تھا۔ وہ بروکلین میں قیام کے دوران قاری اعجاز الحسینی کی جامع مسجد نور القرآن میں بعض اوقات نماز پڑھاتے تھے اور رضا کار طور پر بچوں کو قرآن شریف بھی پڑھایا کرتے تھے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ حمزہ مسجد ویلی سٹریم میں منگل 18جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔چوہدری مختار احمد مرحوم کے جسد خاکی کو لانگ آئی لینڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
سوگوار خاندان سے دوست احباب اور کمیونٹی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں