Syed Mohsin Shah Naqvi New York 122

نیویارک :گلوبل حسینی مشن کے سید محسن شاہ کے زیر اہتمام جشن غدیر

 گلوبل حسینی مشن کے روح رواں اور پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سید محسن شاہ نقوی کے زیر اہتمام حسن روایت اس سال بھی ”جشن غدیر “ دھوم دھام اور جوش و خروش سے منایا گیا
محسن شاہ کے زیر اہتمام جشن غدیر کی تقریب کے موقع پر شہریار علی کی ناسا کاو¿نٹی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان

محسن شاہ اور کمیونٹی کی جانب سے ناسا کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ کے ڈسٹرکٹ تھری سے لیجسلیٹر کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی امریکن شہریار علی کی نومبر میں ہونیوالے الیکشن میںمکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا

وقت آگیا ہے کہ اب ہم اپنی نمائندگی خود کریں ،آئیں نومبر میں ہونیوالے الیکشن بھرپور حصہ لیںاورمل کر ناسا کاو¿نٹی سے پہلے پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین کو منتخب کرکے تاریخ رقم کریں ،شہریار علی

نیویارک (ڈیلی میڈیا ) گلوبل حسینی مشن کے روح رواں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سید محسن شاہ نقوی کے زیر اہتمام حسن روایت اس سال بھی ”جشن غدیر “ دھوم دھام اور جوش و خروش سے منایا گیا ۔ ویلی سٹریم ، لانگ آئی لینڈ میں سید محسن شاہ نقوی کی رہائشگاہ پر منعقدہ ’جشن غدیر‘ کی تقریب میں منقبت خوانان اہل بیتؑ سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سید محسن شاہ کی جانب سے حسب روایت ’جشن غدیر ‘ کے موقع پر مہمانوں اور شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف حسینی بار بی کیو اور لنگر کا اہتمام کیا گیا اور مہمانوں کی خوب تواضع کی گئی ۔ ’جشن غدیر‘ میں ناسا کاو¿نٹی کے ڈپٹی کاو¿نٹی ایگزیکٹو اور ناسا کاو¿نٹی کے ڈسٹرکٹ تھری سے ’لیجس لیٹو ‘ کے امیدوار اٹارنی شہریار علی ، ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم آف رحمانیہ نے بھی خصوصی شرکت کی

’جشن غدیر ‘ کے سلسلے میں حسب روایت سید محسن شاہ نقوی کی رہائشگاہ پر خصوصی محفل منعقد کی گئی جس میں امیر المومنین حضرت مولا علی المرتضیٰ ؑ کی شان مبارک ، ولائیت اور دین اسلام میں مقام کے حوالے سے منقبت خوانان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور جشن میں بار بار ’ یا علیؑ ‘ کی صدائیں بلند ہو تی رہیں ۔شرکاءآقا کریم حضرت محمد ﷺ و آل محمد ؑ کی بار گا ہوں میں درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے ۔

سید محسن شاہ کی جانب سے شرکاءکو جشن غدیر میں خوش آمدید کہا گیا ، ان کی آمد پر ان کا شکرئیہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ جشن غدیر کی خوشی میں سب کو اپنی خصوصی برکات سے نوازیں ۔

جشن غدیر سے قبل ناسا کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ کے ڈسٹرکٹ تھری سے لیجسلیٹر کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی امریکن شہریار علی کی نومبر میں ہونیوالے الیکشن میںمکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا۔ محسن شاہ نقوی نے کہا کہ ہم چوہدری اکرم رحمانیہ اور شہریار علی کے مشکور ہیں کہ جو دن رات کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریار علی کو آدھی رات کو بھی فون کریں تو یہ مدد کے لئے تیار ہوتے ہیں ۔ محسن شاہ نے مزید کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم ناسا کاو¿نٹی لیجسلیٹر میں اپنی نمائندگی خو د کریں ۔

اٹارنی شہریارعلی نے محسن شاہ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب لوگ بہتر طرز زندگی اور معیار زندگی کے لئے ناسا کاو¿نٹی میں منتقل ہو ئے۔ ہم کاو¿نٹی میں ایک ’ارب ‘ ماحول چاہتے ہیں ۔ سب قانون اور امن کی بالا دستی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم سب مقامی گورنمنٹ اور پالیسی و قانون سازی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ ان تمام امور کے لئے ضرور ی ہے کہ ناسا کاو¿نٹی لیجسلیٹو میں ہماری نمائندگی ہو۔

شہریار علی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم اپنی نمائندگی خود کریں ۔ انہوںنے کمیونٹی ارکان سے کہا کہ نومبر میں ہونیوالے الیکشن بھرپور حصہ لیں اور آئیں مل کر ناسا کاو¿نٹی سے پہلے پاکستانی ، مسلم اور ساو¿تھ ایشین کو منتخب کرکے تاریخ رقم کریں ۔

چوہدری اکرم رحمانیہ نے تمام شرکاءکو جشن غدیر کی مبارکباد دیتے ہوئے محسن شاہ اور ساتھیوں کا شہریار علی کی تائید و حمایت کرنے پر شکرئیہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں