443

ن لیگ نواز شریف کی ستمبر میں واپسی کے دعوے پر قائم

سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، سابق وزیراعظم ستمبر میں پاکستان آئیں گے، محمد زبیر

کراچی ( ڈیلی میڈیا) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔کراچی کے علاقے ملیر میں جشن آزادی کی تقریب سے محمد زبیر، صدر ن لیگ سندھ شاہ محمد شاہ اور نہال ہاشمی نے خطاب کیا۔محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ میں دھڑے باعث تشویش ہیں، میں کسی دھڑے کا حصہ نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ایک ہوگئی تو زیادہ نشستیں جیت سکے گی، شاہ محمد شاہ سے کسی کو اختلاف ہے slot gacor gampang menang
تو مجھ سے بات کرے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مجھ سے نواز شریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ پہلے پارٹی کو اکٹھا کرلیں اور پھر بلائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 30 برس بعد بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، سابق وزیراعظم ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں