39

والدین لڑکوں کی بہتر پرورش پر توجہ دیں، جان ابراہم

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ انٹرویو میں اداکارجان ابراہم نے کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر ردعمل دیا۔

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے والدین پر لڑکوں کی بہتر پرورش پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں لڑکیوں سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ اُن کی کوئی غلطی نہیں ہے، انہیں معاشرے میں زیادہ طاقتور بنائیں جبکہ لڑکوں سے کہیں کہ وہ اُن سے اچھا برتاؤ کریں۔

اس سے پہلے ایک بیان میں جان ابراہم نے کہا تھا کہ بھارت میں خواتین، بچے اور جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

جان ابراہم معاشرے سے متعلق مسائل پر تبصرہ کرنے سے بالکل بھی نہیں ہچکچاتے ہیں، وہ ذہن میں جو بھی بات آتی ہے بول دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں