385

’وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں‘

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزرا، معززین وزیراعظم اور ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس مین پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔

چوہدری برادران نے کہا کہ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد ہوجائے اس کے بعد اگلی بات ہوگی، جو فیصلے دوسری کمیٹی میں ہوئے پہلے ان پر عملدرآمد ہوجائے، امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔

چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی اچھی روایت نہیں، حکومت سے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ارکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ غیرمناسب ہے، اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزارتوں سے زیادہ ملکی مفادات، عوام کے حقوق کا خیال ہے، ہم نے اپنی تمام توجہ اسی طرف مرکوز کررکھی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے میں فیصلے کیے ہیں اپنے اصولوں پر قائم ہیں، چند حکومتی معززین وزارتوں کی بات کرتے ہیں ہمیں کوئی لالچ نہیں۔

چوہدری برادران نے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حالیہ بیانات کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں جبکہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کہیں نہیں جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں