324

وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ون آن ون ملاقات کی جس میں قومی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

گزشتہ سال 19 نومبر کو پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے ملاقات کی تھی جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جنون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں