672

وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں  میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن عوام کیلئےبڑاقدم ہے، ، معیشت کواربوں کانقصان پہنچانےوالےاسمگلرزکی سرکوبی کی جارہی ہے، ناجائزمنافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی  اور کریک ڈاؤن سےعوام کومناسب قیمت پراشیاکی فراہمی میں مدد ملے گی۔

مزید جانئیے:پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی رونمائی

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ پرکارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کےقانون پرعملداری کےعزم کااظہارہے، یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانےپینےکی اشیاکی اسمگلنگ ،قیمتوں میں اضافہ عوامی تکالیف کاباعث بنتی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کااستحصال ہے ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اقدامات اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے، وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں سےگندم کی قیمتوں پرتجاویزطلب کی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی،گیس پرماضی کے فیصلوں کے بوجھ عوام نےاٹھایا،وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں