438

وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد چین کے فوری، مؤثر اقدامات کو دنیا بھرمیں سراہاگیا، چینی صدر کی قیادت میں چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے چین کےساتھ ہے۔ انہوں نے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز، فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کر دی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امید ہے چین پاکستانی شہریوں، طلبا کی خصوصی دیکھ بھال جاری رکھے گا۔

دوسری جانب چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے، چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کی اپنے شہری کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلبا کی حفاظت،صحت اور فلاح یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

چینی صدر نے اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔ پاکستان، چین کی قیادت نے دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں