وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے یہ بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے، قوم مل کر اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی۔
32