31

وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلٰی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی نصیر آباد، لاہور میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ آمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ، وزیر اعلٰی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی نصیر آباد، لاہور میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ پر آمد۔ اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی, شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبروجمیل کی دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا- وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نہ کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی وطن کا بہادر سپوت ہے جس کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں- لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نہ کہا کہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی قربانی پاک فوج اور پوری قوم کی دہشت گردی کے خلاف ناقابل شکست عزم کی علامت ہے-
بعدازاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قبر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
کیپٹن محمد علی قریشی 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں