وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کو شاباشی دی-
بلوچستان میں ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، محسن نقوی
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے ہراول دستے کا کردار اداکیاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی لائق تحسین ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایف سی۔ سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارکردگی کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔
58