85

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو تحسین

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو تحسین- وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی- محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ قوم کو بجا طور پر بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں