185

وہ ملک جہاں چھوٹے بچوں کو اسکرینوں سے مکمل دور رکھنے کا مشورہ دیدیا گیا

چھوٹے بچوں کو کسی بھی قسم کی اسکرینوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ مشورہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے والدین کو دیا گیا۔
سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے جاری تجاویز میں کہا گیا کہ 2 سال سے کم عمر بچوں کو ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے مکمل طور پر دور رکھا جانا چاہیے۔ اسی طرح 2 سے 5 سال کے بچوں کے لیے روزانہ اسکرین ٹائم کو ایک گھنٹے تک محدود رکھنا چاہیے۔ 6 سے 12 سال کے بچوں کو ایک دن میں ایک سے 2 گھنٹے تک اسکرینوں کے سامنے رہنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ایجنسی کے مطابق 13 سے 18 سال کے بچوں اور نوجوانوں کے روزانہ اسکرین ٹائم کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
ایجنسی نے مختلف تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے بچوں میں نیند کی کمی، ڈپریشن اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں