408

ٹام موڈی نے بابراعظم کو خاص ٹیلنٹ قراردے دیا

کراچی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کوچ ٹام موڈی نے بابر اعظم کو خاص ٹیلنٹ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹارگذشتہ ایک برس میں خصوصی ٹیلنٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں، ہم ویرات کوہلی کے ایکشن کی بات کرتے ہیں، اگر آپ سوچتے ہیں کہ کوہلی کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بھلا لگتا ہے تو پھر بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہیے، وہ واقعی خاص ہیں، میرے خیال میں اگلی دہائی کے 5 ٹاپ بیٹسمینوں میں سے وہ ایک ہوں گے، البتہ بابر کو موجودہ دہائی کے ٹاپ 5 بہترین بیٹسمینوں میں شامل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اگرچہ انہوں نے 26 ٹیسٹ کھیلے مگر ان میں سے آدھے میں وہ پاکستان کی مین بیٹنگ لائن کا حصہ دکھائی نہیں دیتے تھے، ان کی اوے میچز میں ایوریج صرف 37 جبکہ ہوم مقابلوں میں 67 ہے، ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ انھوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں بہت زیادہ اوے میچز کھیلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں