112

ٹرمپ کی مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے زکربرگ کو دھمکی اپنی آنے والی کتاب ’سیو امریکا‘ میں دی جو 3 ستمبر کو شائع ہو رہی ہے۔
کتاب میں اپنی اور مارک زکربرگ کی ملاقات کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اوول آفس میں زکربرگ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکثر مجھ سے ملنے آتے، بہت اچھے رویے کا مظاہرہ کرتے لیکن پس پردہ میرے خلاف سازشیں کرتے رہے۔
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ہم اب زکربرگ کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، اس بار اس نے کوئی غیرقانونی کام کیا تو باقی کی زندگی جیل میں گزارے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں