مستونگ : کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر شہر قائد سے جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک اور مسافر کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑیاں ڈرائیوروں سے بے قابو ہوگئیں، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
، اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے دو افراد انتہائی تشویشناک ہےجبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس: این آئی یچ کو ملک بھر سے ٹیسٹ کیلئے 157 نمونے موصول
یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ میں کان مہترزئی کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے آنے والی والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ پک اپ میں ایرانی تیل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگی۔