گوگل کروم کی جانب سے ایسا ویب براؤزر بننے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں آپ حالیہ اوپن کی گئی ٹیبز پر اپنی تمام ڈیوائسز پر رسائی حاصل کرسکیں۔
اس مقصد کے لیے continue with this tab نامی فیچر گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
مثال کے طور پر آپ نے گھر یا دفتر میں کمپیوٹر پر کسی طویل مضمون کو گوگل کروم پر اوپن کیا مگر پھر باہر جانا پڑا تو اس فیچر کے ذریعے آپ اس ٹیب کو اپنے فون پر بھی اوپن کرسکیں گے۔
کروم میں ٹیب گروپ کا فیچر سب سے پہلے 2020 میں ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ بنا۔
اب کافی عرصے بعد آئی فونز اور آئی پیڈز صارفین بھی اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔
یہ دونوں فیچرز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں بلکہ آنے والے ہفتوں میں ان تک رسائی ممکن ہوگی۔
#DailyMediaTV
30