607

پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو 15 مئی تک واجبات ادا کرنے کا حکم

کراچی: عدالت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات 15 مئی تک ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز کےساڑھے4 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالتی حکم کے باوجود وفاقی سیکریٹری فنانس، سیکریٹری پروڈکشن سماعت پر پیش نہ ہوئے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں وفاقی سیکریٹریز کو جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کو بڑا دھچکا، کیرون پولارڈ ایونٹ سے باہر

ایڈیشنل سیکرٹری فنڈز نے درخواست گزاروں کو پینشن ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو خط ارسال کریں گے جس میں واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈ مختص کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

عدالت نے وفاق اور اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سےدی گئی تجاویز مستردکرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ بینک اکاؤئنٹس فنڈز منجمد کرنے سے پہلے آخری موقع دیناچاہتے ہیں، تمام ریٹائرڈ ملازمین کو پینشنز 15 مئی تک ادا کر دی جائیں۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ کہ فنڈز میں کمی کی وجہ سے پینشنرز کی ادائیگی کو نہیں روکا جاسکتا، حکومت کو پینشنرز کے معاملات طےکرنےکا آخری موقع دیاجارہا ہے، آئندہ سماعت تک معاملات طے نہ کئےگئے تو تمام متعلقہ اکاؤنٹس اور فنڈز منجمدکردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں کی چوری ناکام

عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری فنانس اور منسٹری آف انڈسٹریز پروڈکشن، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور اسٹیل مل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں