وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-
اس موقع پر پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے اور نیدرلینڈ کا کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا-
نیدرلینڈ کی سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پورا سپورٹ کریں گے۔
عاصم اعوان
ڈیلی میڈیا ٹی وی لاہور