لاہور (بلال لطیف سے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا- ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل شام (جمعرات) کو کراچی میں ہوگا- سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل کو راولپنڈی، تیسرا میچ 21 اپریل کو راولپنڈی، چوتھا میچ 25 اپریل کو لاہور اور پانچواں اور آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہوگا- پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں- سیریز کے پانچوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے-
251