354

پاکستان تحریک انصاف ضلع نارووال کی کورنگ باڈی کی تشکیل کے خلاف سٹی نارووال کے اہم رہنمائوں کی بلائی گئی میٹنگ میں شرکت

  نارووال: امجد خان کاکڑ اور چوہدری سجاد مہیس کے درمیان تمام اختلافات ختم دونوں رہنمائوں نے کی چوہدری شوکت گجر ۔ بارات خاں ۔ طیب میر ایڈووکیٹ ۔ اور وحید خاں کیطرف نارووال پاکستان تحریک انصاف ضلع نارووال کی کورنگ باڈی کی تشکیل کے خلاف سٹی نارووال کے اہم رہنمائوں کی بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کے ہم کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں اور نارووال سے ڈرائینگ روم کی سیاست کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔

میٹنگ میں موجود راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر ایسا صدر مسلط کیا گیا ہے جس نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا جس سے پارٹی کو نہ تلافی نقصان ہوا اور نارووال میں ایسے آدمی کو جنرل سکرٹری منتخب کیا گیا ۔

جس نے 2008 میں صرف 174 ووٹ اور 2013 میں 6369 ووٹ لیے اور 2018 میں موضوف کہیں نظر ہی آئے ۔نارووال میں تحصیل، اور یونین کونسلز کی بیڈ روم میں بیٹھ کر کورنگ باڈی تشکیل دی جاتی ہے تو نوٹیفکیشن کے ایک گھنٹے بعد ہی لوگوں کے استعفے آ جاتے ہیں ۔

پارٹی کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔ سٹی نارووال کے تمام راہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ اس باڈی کو نہیں مانتے اور نہ ہی اس باڈی کے کسی فیصلے کو مانتے ہیں ۔

اگر اس باڈی کو ختم کر کے دوبارہ تمام کارکنان کی مشاورت سے باڈی تشکیل نہ دی گئی تو ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے ۔
رانا اعجاز احمد العدنان نيوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں