485

پاکستان تحریک انصاف کی 3 ارکان قومی اسمبلی کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کو اہل قراردیتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں، تینوں خواتین ایم این اے پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان پارلیمنٹ ملیکہ بخاری،تشفین صفدراورکنول شوذب کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوپن کورٹ میں لیگی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری شائستہ پرویز کی رٹ پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی کی تینوں خواتین ایم این اے پر حقائق چھپانے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔

کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں جبکہ کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی اور تاشفین صفدر کی دوہری شہریت کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو بطور مجرم وطن واپس لانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

یاد رہے (ن )لیگ نے دو ممبران اسمبلی نے پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کررکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق دو کی دوہری شہریت ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں تھیں۔

درخواست گزار کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔

درخواست گزار کے مطابق کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں