39

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز ہراکر تاریخ رقم کردی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔
پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے۔ اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں