سری نگر: چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا مشن، راستہ اور منزل ہے۔
کمشیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مشن تھا اور وہ اپنی پوری زندگی اس مشن پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی علامت،، سید علی گیلانی کا ویڈیو بیان،، اللہ تعالی گیلانی صاحب کو سلامت رکھے#KashmirWantsFreedom pic.twitter.com/LbTE2dxLvV
— Waseem Sajjad (@waseem_swaty) February 9, 2020
سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمارا نعرہ ہے، ہمارا مشن اور راستہ ہے، کشمیری اپنی تمام جدوجہد اور گلوبل مشن کے طور پر اپنے مستقبل کو پاکستان سے منسلک کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک ہی دن میں کرونا وائرس نے 103 افراد کی جان لے لی، اموات کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی
علیل بزرگ رہنما نے کہا کہ پاکستان خدا کی ایک بڑی نعمت ہے اور وہ پوری ویڈیو میں پاک سرزمین اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب حریت رہنماؤں نے معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 36 ویں شہادت کے موقع پر منگل کے روز وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔