454

پاک بحریہ کے دو رئیر ایڈمرل کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول نے1986 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا جب کہ زاہد الیاس نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈرکوسٹ اور وائس ایڈمرل زاہدالیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں