500

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف

اسلام آباد : ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،27فروری پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اور دشمن کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں27فروری کے حوالے سے پر وقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، پاک فوج کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں، پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز محفوظ مقام پر پارک، مسافروں کی اسکریننگ

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سےٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فضائیہ وطن کےدفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان کشمیریوں کی ہرطرح کی معاونت جاری رکھے گا۔

ائیرچیف کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے ٹیکنالوجی کےحصول میں مشکلات ہیں، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں