کراچی: پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے ایک کلو ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جارہا تھا۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوششش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔