386

پنجاب میں جج پر حملہ ہوگیا

شیخوپورہ: پنجاب میں خاتون سول جج سعدیہ اسلم کی گاڑی پر حملہ ہوگیا، بھاری بھرکم پتھر جج کی جانب پھینکے گئے۔

پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دیوڑھی والا پل سے خاتون سول جج کی گاڑی پر پتھر پھینکے گئے، خوش قسمتی سے خاتون سول جج سعدیہ اسلم محفوظ رہیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے دیوڑھی پل کے اوپر سے جج کی گاڑی پر بھاری پتھر پھینکے، بھاری بھرکم پتھروں کی زد میں آکر 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خاتون سول جج لاہور سے شیخوپورہ آرہی تھیں۔

پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ ادارے کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے یا دہشت گردی کا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت اکھٹے کیے، جلد گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں