لمحہ با لمحہ قومی خبریں بین الاقوامی خبریں تجارتی خبریں کھیلوں کی خبریں انٹرٹینمنٹ صحت دلچسپ و عجیب خاص رپورٹ
Play Video
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سندھ سے آگے نکل گیا، مجموعی کیسز کی تعداد 490 ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1373، ہلاکتیں 11 اور صحت مند افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔
سندھ میں کورونا وائرس کے 440 مریض ہیں، خیبر پختون خوا میں 181، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ادھر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مقامی ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی کیسز کا 10 فیصد ہوگئی ہے جو خطرناک رجحان ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اور لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کر کے اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہو گا ورنہ اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے، آج سے شام 5 بجے تک دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کرچی کی سبزی منڈی دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا 30، 40 سال کے افراد کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے
خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، ضلع میں دفعہ 144 کےنفاذ کے ساتھ ساتھ انتظامی افسر بازاروں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلا رہی ہے۔